• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

بلال قریشی کا اہلیہ اور اپنی عمر میں 10 سال کے فرق کا انکشاف

شائع August 30, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکار بلال قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اور اہلیہ عروسہ قریشی کی عمر میں بھی 10 سال کا فرق ہے لیکن شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں۔

بلال قریشی نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جہاں انہوں نے اہلیہ سے پہلی ملاقات کا احوال بھی بتایا۔

اداکار نے ایک سوال پر بتایا کہ ان کی اہلیہ عروسہ قریشی سے پہلی ملاقات 2013 میں ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ان کی جان بنیں اور پھر جان جاں بن گئیں۔

انہوں نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتاتے ہوئے لکھا کہ وہ اہلیہ سے ڈرتے ہیں اور ان کی ہر بات ماننے سمیت ان کی عزت بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ کامیاب شادی کے لیے شریک حیات کی عزت کرنا سیکھیں، ان کی رائے کو احترام دیں اور ان کی باتیں مانیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں بلال قریشی نے بتایا کہ وہ اپنے والدین اور بچوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر رہتے ہیں اور خوش زندگی گزار رہے ہیں۔

خواتین کی اہمیت کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی زندگی والدہ، بہن اور اہلیہ کی وجہ سے پرسکون اور کامیاب ہے، ان کی زندگی پر خواتین کا بہت بڑا اثر ہے۔

اپنی اور اہلیہ کی عمر کے سوال پر بلال قریشی نے اعتراف کیا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اہلیہ سے بڑے ہیں یا پھر بیوی ان سے زائد العمر ہیں تو اس پر انہوں نے جواب دینے کے بجائے سوال کرنے والے کو مذاق میں دھمکی دی کہ ان کا سوال اداکار کی اہلیہ نے دیکھ لیا ہے اور وہی انہیں جواب دیں گی۔

اگرچہ اداکار نے واضح نہیں کیا کہ وہ اہلیہ سے زائد العمر ہیں یا ان کی بیوی عمر میں ان سے بڑی ہیں، تاہم شوبز سوشل میڈیا پیجز اور ویب سائٹس کے مطابق بلال قریشی سے اہلیہ عروسہ قریشی زائد العمر ہیں۔

دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 2016 اور دوسرے بیٹے کی پیدائش مئی 2021 میں ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024