• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

شائع August 30, 2024
— فائل فوٹو : اے ایف پی
— فائل فوٹو : اے ایف پی

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق بلوچ کنواں- 2 سے 388 بیرل یومیہ خام تیل اور 68 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی دریافت ہوئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ کنواں -2 کی کھدائی فروری 2024 میں شروع کی گئی، مزید بتایا کہ 3920 میٹر تک کھدائی کرنے کے بعد تیل وگیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔

واضح رہے کہ 29 جولائی کو ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی (ایم او ایل) نے خیبرپختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے تھے۔

ہنگری کی آئل اینڈ گیس پبلک لمیٹڈ کمپنی ایم او ایل گروپ نے خیبر پختونخوا میں ٹی اے ایل بلاک میں راز گیر ون کنویں کی کھدائی کے دوران تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے۔

پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ نے رپورٹ کیا تھا کہ کنویں سے یومیہ 20 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم ایس سی ایف) گیس ملے گی اور یومیہ 250 بیرل خام تیل ملے گا، کنویں میں پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کا پری کمرشلٹی ورکنگ انٹرسٹ 25 فیصد ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024