• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عمران خان کو ملٹری ٹرائل کیلئے مانگا گیا تو فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی، وزیرقانون

شائع August 29, 2024
اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو: ڈان نیوز
اعظم نذیر تارڑ— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کو ملٹری ٹرائل کے لیے مانگا گیا تو فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وزیر قانون نہیں کرنا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی مدت ملازمت 25 اکتوبر تک ہے اور نئے چیف جسٹس کا فیصلہ موجودہ چیف جسٹس کی مدت کے بعد ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملٹری ٹرائل کے لیے مانگا گیا تو فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی جب کہ فیض حمید کا کیس حکومتی دائرہ کار میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ ممبر ڈے پر کسی رکن کے بل پیش کرنے سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024