• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

وزیراعظم نے ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کیلئے کمیٹی قائم کردی

شائع August 29, 2024
— فائل فوٹو: وزیر اعظم آفس
— فائل فوٹو: وزیر اعظم آفس

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور عراق سے زائرین کی بحفاظت واپسی کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی سیکریٹری برائے مذہبی امور کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، ایران اور عراق سے زائرین کو سمندری راستے سے بھی واپس لایا جائے گا۔

کمیٹی زائرین کی ایران اور عراق سے واپسی پر سیکیورٹی خدشات دور کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری مذہبی امور کریں گے اور سیکریٹری داخلہ کمیٹی کے شریک چیئرمین ہوں گے جب کہ سیکریٹری میری ٹائم افیئرز اور تمام صوبائی چیف سیکریٹریز کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی زائرین کی بشمول سمندری راستے بحفاظت واپسی یقینی بنائےگی اور وزارت مذہبی امور کمیٹی کو انتظامی مدد فراہم کرے گی،کمیٹی اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران زائرین کی دو بسیں حادثات کا شکار ہوئیں جس میں مجموعی طور پر 31 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے۔

ایران سے عراق جانے والی زائرین کی بس ایران کے شہر یزد میں خوفناک حادثے کا شکار ہوئی، جس میں 53 زائرین سوار تھے، حادثے میں 28 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ زائرین کو لے جانے والی ایک اور بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جس کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024