• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

یاسر نواز کی اکلوتی بہن انزلنا شوبز انڈسٹری کا حصہ کیوں نہیں بنیں؟

شائع August 28, 2024
—فوٹو: فیس بک
—فوٹو: فیس بک

معروف ہدایت کار، پروڈیوسر و اداکار یاسر نواز اور اداکار دانش نواز کی اکلوتی بہن انزلنا نواز کی پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنے شوبز انڈسٹری کا حصہ نہ بننے پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

یاسر نواز اور دانش نواز معروف مرحوم اداکار فرید نواز بلوچ کے بیٹے ہیں لیکن ان کی اکلوتی بہن انزلنا شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں جب کہ ان کا ایک بھائی بھی شوبز سے دور ہے۔

چند ہفتے قبل دانش نواز بہن انزلنا کے ہمراہ سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے بہن کے شوبز انڈسٹری میں نہ آنے پر بھی بات کی۔

پروگرام کے دوران دانش نواز نے بتایا کہ وہ تین بھائی اور ایک بہن ہیں، سب سے بڑے یاسر نواز ہیں، دوسرے فراز نواز ڈینٹسٹ ہیں، اس کے بعد ان کی بہن ہیں اور سب سے چھوٹے وہ خود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بھائی اپنی مرضی سے ڈینٹسٹ بنے اور ان کی بہن نے شوبز میں نہ آنے کا فیصلہ کیا اور وہ کیوں شوبز کا حصہ نہیں، اس متعلق وہ بھی نہیں جانتے۔

ان کی جانب سے شو میں بہن کی جانب سے شوبز انڈسٹری کا حصہ نہ ہونے کی ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مذاق میں بتاتے ہیں کہ انہوں نے خود بہن کو شوبز میں نہیں آنے دیا۔

دانش نواز نے اپنی بہن کو کرینہ کپور سے بھی تشبیح دی اور کہا کہ اگر ان کی بہن شوبز میں ہوتیں تو وہ کرینہ کپور کی جگہ لیتیں۔

ان کی بات پر میزبان نے سوال کیا کہ پھر انہوں نے آخر اپنی بہن کو شوبز میں کیوں نہیں آنے دیا؟

اس پر دانش نواز نے کوئی جواب نہ دیا لیکن ان کی بہن نے بولا کہ ان کے بھائی ان سے ڈر گئے اور انہیں خدشہ تھا کہ ان کی بہن کہیں ان سے آگے نہ نکل جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 27 دسمبر 2024
کارٹون : 26 دسمبر 2024