• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، وزیراعظم

شائع August 28, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی معیشت کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ٹیم کی کاوشیں رنگ لارہی ہیں، سی اے اے ٹورٹینگ ملنا حکومت کی معاشی پالیسیوں کے درست ہونے کا عالمی اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ملک کی خاطر اپنی سیاست کی قربانی دی، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی مفادات کو ترجیح دینے کی پالیسی کے مثبت اثرات معیشت پر نظر آرہے ہیں، امید ہے کہ معیشت اسی رفتار سے آگے بڑھتی رہے گی، معیشت کی بہتری کے لیے وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ دوست ممالک کا سرمایہ کاری میں اظہار دلچسپی کاروبار دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے جب کہ سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد میں سست روی قبول نہیں۔

واضح رہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے آؤٹ لک مستحکم سے مثبت کردیا، موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ سی اے اے 3 سے سی اے اے 2 کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024