• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

عامر خان نے بڑھاپے میں تیسری شادی پر خاموشی توڑ دی

شائع August 28, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان اپنی دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے بعد مسلسل تیسری شادی کی وجہ سے خبروں میں ہیں اور اب پہلی بار انہوں نے اس معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

عامر خان اور کرن راؤ کی شادی 16 سال بعد جولائی 2021 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، دونوں کے درمیان شادی سے قبل ہی تعلقات استوار ہوچکے تھے۔

عامر خان کی پہلی شادی کیریئر کے آغاز میں 1986 میں اداکارہ رینا دتا سے ہوئی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

انہیں پہلی شادی سے دو بچے ارا خان اور جنید خان جب کہ دوسری شادی سے بیٹا آزاد خان ہیں۔

دوسری شادی طلاق پر ختم ہونے کے فوری بعد ہی عامر خان کی تیسری شادی کی افواہیں سامنے آئی تھیں اور اس وقت بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کی ہم عمر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تاہم طلاق کو تین سال گزر جانے کے بعد انہوں نے کبھی کھل کر تیسری شادی پر بات نہیں کی تھی اور نہ ہی انہوں نے فاطمہ ثنا شیخ سے تعلقات پر وضاحت کی تھی۔

لیکن اب پہلی بار انہوں نے بڑھاپے میں تیسری ممکنہ شادی پر کھل کر بات کرتے ہوئے مبہم جواب دیا ہے کہ انہیں تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونا مشکل ہی لگ رہا ہے۔

عامر خان نے حال ہی میں ریا چکربورتی کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

اسی انٹرویو میں عامر خان نے کہا کہ وہ خود کو فلمی دنیا کے لیے خوبصورت نہیں سجھتے اور نہ ہی وہ ہر چیز مکمل اور پرفیکٹ چاہتے ہیں۔

انٹرویو میں جب ریا چکربورتی نے ان سے سوال کیا کہ وہ شادی کو کیسا سمجھتے ہیں؟ کیا وہ اداکارہ کو شادی کرنے کا مشورہ دیں گے؟

اس پر عامر خان نے کہا کہ ان کی دو شادیاں ناکام ہوچکی ہیں، وہ کسی دوسرے شخص کو کیسے شادی کا اچھا مشورہ دے سکتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شادی کے کامیاب ہونے کے کوئی اصول نہیں ہیں، کسی کی بھی شادی کامیاب یا ناکام ہو سکتی ہے، زیادہ تر اپنی شخصیت پر شادی کی کامیابی کا انحصار ہوتا ہے۔

اداکار سے جب پوچھا گیا کہ ان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی ہیں تو کیا وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھیں گے؟

اس پر عامر خان نے مبہم انداز میں جواب دیا اور کہا کہ انہیں ایسا مشکل لگ رہا ہے، کیوں کہ ان کی عمر 59 سال ہوچکی۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ لیکن وہ تنہا زندگی گزارنے والے شخص نہیں ہیں، انہیں کوئی نہ کوئی ساتھی ضرور چاہیے۔

عامر خان کے مطابق وہ شریک حیات کے ہونے پر مکمل یقین رکھتے ہیں، ان سے تنہا زندگی نہیں گزاری جاتی لیکن اب وہ چوں کہ 59 سال کے ہوچکے ہیں تو اس لیے انہیں اپنی تیسری شادی مشکل لگ رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اب بھی اپنی دونوں سابق بیویوں سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ اولاد سمیت اپنی بیویوں کو بھی خوش رکھنا چاہتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024