• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

شوہر سے 12 سال بڑی ہوں، اہلیہ فیصل قریشی

شائع August 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے شوہر سے 12 سال تک بڑی ہیں۔

ثنا قریشی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مداح خاتون کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا، جس میں انہوں نے شوہر سے زائد العمر ہونے کا اعتراف کیا۔

خاتون مداح نے ثنا قریشی سے سوال کیا کہ وہ اپنے شوہر سے کتنے سال زائد العمر ہیں؟

اس پر ثنا قریشی نے خاتون کو بتایا کہ وہ شوہر سے 10 سے 12 سال بڑی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے طنزیہ انداز میں خاتون مداح کے لیے لکھا کہ اب وہ امید کرتی ہیں کہ ان کے کلیجے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہوگی۔

اداکار کی اہلیہ کی جانب سے مداح خاتون کو دیے گئے جواب کا اسکرین شاٹ وائرل ہوگیا اور مختلف سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی اسے شیئر کیا گیا۔

فیصل قریشی نے ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے 2010 میں ثنا قریشی سے شادی کی، جن سے انہیں دو بچے، بیٹی آیت اور بیٹا فرمان قریشی بھی ہیں۔

ثنا قریشی نے فروری 2024 میں شوہر کے ہمراہ مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شادی کی چوہدویں سالگرہ کی مبارک باد بھی پیش کی تھی جب کہ دونوں سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔

فیصل قریشی کو پہلی شادی سے بیٹی حنیش قریشی ہیں جو کہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ چکی ہیں، ان کی عمر 28 سال سے زائد ہے۔

فیصل قریشی کو پہلی شادی سے 28 سالہ بیٹی بھی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
فیصل قریشی کو پہلی شادی سے 28 سالہ بیٹی بھی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

فیصل قریشی نے پہلی شادی کم عمری میں کی تھی لیکن وہ طلاق پر ختم ہوئی، انہیں پہلی اہلیہ سے بیٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025