• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

نازش جہانگیر کو بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع August 27, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر کو سوشل میڈیا پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے کے بعد کرکٹر بابر اعظم کا نام لے کر طعنے دئیے جارہے ہیں۔

نازش جہانگیر نے ایک روز قبل انسٹاگرام پر ہوٹل پر کھانا کھانے کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں خوبصورت لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے رات کے کھانے کی تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے جہاں انہیں لباس پر آڑے ہاتھوں لیا، وہیں بعض افراد نے انہیں بابر اعظم کے طعنے بھی دیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات پر اظہار افسوس کیا کہ وہ بھی دیگر اداکاراؤں کی طرح دن بہ دن لباس کو مختصر کرتی جا رہی ہیں۔

اسی طرح بعض افراد نے ان سے سوال کیا کہ کیا اداکاراؤں کو مختصر لباس پہننے کے پیسے ملتے ہیں؟

کچھ مداحوں نے اس بات پر افسوس کیا کہ انہیں جو بھی اداکارہ پسند آنے لگتی ہے، کچھ دن بعد وہ مختصر لباس پہننے لگتی ہے۔

جہاں سوشل میڈیا صارفین نے نازش جہانگیر کو لباس پر تنقید کا نشانہ بنایا، وہیں بعض افراد نے ان کی پوسٹ پر بابر اعظم کے کمنٹس کرکے انہیں طعنے دینے شروع کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصاویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بابر اعظم کے طعنے دیے، تاہم اداکارہ نے کسی بھی کمنٹ کرنے والے کو کوئی جواب نہیں دیا۔

اداکارہ کو لباس پر طعنے دینے اور انہیں بابر اعظم کے نام کے طعنے دیے جانے کی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور بعض افراد نے اداکارہ کی حمایت بھی کی اور لکھا کہ ان کی تصاویر پر بابر اعظم کا نام لکھنا اداکارہ کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024