• KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm
  • KHI: Maghrib 6:35pm Isha 7:51pm
  • LHR: Maghrib 6:07pm Isha 7:28pm
  • ISB: Maghrib 6:13pm Isha 7:36pm

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-79 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور

شائع August 27, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔79 میں دوبارہ گنتی کی درخواست منظور کر لی اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو دوبارہ گنتی کے بعد جیتنے والے امیدوار کا نیا فارم 49 جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔ 79 میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنے تحریری فیصلے میں کہا کہ ریٹرنگ آفیسر دو روز میں دوبارہ گنتی کر کے فارم 49جاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی کے بعد کامیاب امیدوار کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ فیصلے میں دوبارہ گنتی کا اختیار الیکشن کمیشن کو دے چکی ہے۔

حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دوبارہ گنتی میں ریٹرننگ افسر مسترد شدہ ووٹوں کا بھی جائزہ لے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریٹرننگ آفیسر گنتی کرا کر دو روز میں رپورٹ جمع کرائے۔

یاد رہے کہ گوجرانوالہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔79 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار احسان ورک کامیاب ہوئے تھے اور اس کے خلاف اسی حلقے سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھینڈر نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024