• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا میں غلط زاویے سے دیکھا جاتا ہے، اویس لغاری

شائع August 27, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 37 پیسے کمی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں سے متعلق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے بجلی کی قیمت اور ٹیرف کے حوالے سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاور سیکٹر میں بجلی کی قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے، قیمتوں کا تعین ہر ماہ کے لیے سہ ماہی ٹیرف اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں کے تعین کے لیے پٹیشنز دائر کی جاتی ہیں، نیپرا کے فیصلوں کو میڈیا کے اندر سمجھ نہ ہونے کی وجہ سے غلط زاویے سے دیکھا جاتا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ گزشتہ روز نیپرا نے ہماری پٹیشن کی سماعت کی، پٹیشن منظور ہوئی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ جبکہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں 2 روپے 87 پیسے کی کمی آئے گی۔

وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ کم ادا کرنا پڑیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024