• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلپائن: مسلم باغیوں کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ

شائع September 18, 2013

اے پی، فوٹو۔۔۔۔

زامبونگا : فلپائنی فوج نے بدھ کے روز مسلح مسلمان باغیوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ اپنے ہتھیار ڈال دیں ورنہ انہیں گرفتار یا ہلاک کر دیا جائے گا۔

اس بیان کے بعد یہ کہا جارہا ہے کہ سرکاری افواج فلپائنی باغیوں کے اس گروہ پر اپنا گھیرا تنگ کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مورو نیشنل لبریشن فرنٹ ( ایم این ایل ایف) نے فلپائن کے جنوب میں ساحلی شہر زامبونگا کے علاقے میں نو ستمبر کو دھاوا بول دیا تھا۔ وہ ایک عشرے سے آزادی کے خواہاں ہیں۔

باغیوں کے شہر پر قبضے اور فوجی ہیلی کاپٹر سے راکٹ حملے کے باعث ایم این ایل ایف کے 86 مسلح افراد کے ساتھ ساتھ 14 سیکیورٹی فورسز کےاہکار اور چار شہری اس تنازعہ میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ مار روکس نے زامبونگا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ باغیوں نے 21 افراد کو یرغمال بنایا ہوا ہے انہوں نے کمیونٹیز سے باہر باغیوں کو نکالنے کے لیے آپریشن کا خاکہ پیش کیا۔ خیال ہے کہ ان باغیوں نے اب لوگوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے۔

مسلمان باغی1970  سے عیسائی ملک فلپائن کے جنوب میں آزاد یا خود مختار وطن کے لیے لڑ رہے ہیں، ایک اندازے کے مطابق اس لڑائی میں 150،000 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024