• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

قومی اسمبلی کا اجلاس، مقامی حکومت ترمیمی بل منظور

شائع August 26, 2024
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا — فوٹو: قومی اسمبلی فیس بک
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا — فوٹو: قومی اسمبلی فیس بک

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد مقامی حکومت ترمیمی بل 2024 منظور کر لیا گیا جس کے تحت جنرل نشستوں پر 9 امیدوار براہ راست منتخب ہوں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔

دانیال چوہدری کی جانب سے متعارف کرائی گئی ترامیم کو ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا جبکہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے کہا کہ حکومت اس بل کی آڑ میں انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔

اسلام آباد سے منتخب نمائندے طارق فضل چوہدری اور راجا خرم نواز نے کہا کہ بہتر نظام لانے میں اگر کچھ تاخیر ہوتی ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

اجلاس کے دوران ریاست بنام مبارک ثانی پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر فاروق ستار نے نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2024 پر قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کی رپورٹ پیش کی۔

اجلاس میں وزارت آئی ٹی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میں رجسٹرڈ وی پی اینز کی تفصیلات ایوان میں پیش کیں، جس کے مطابق ملک میں 1422 کمپنیوں کے ساڑھے 20 ہزار وی پی اینز رجسٹرڈ ہیں۔

منکی پاکس کے بارے میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ باہر سے آنے والی بیماری ہے، اس حوالے سے ایئر پورٹس پر حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025