• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

فرانس: یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص زخمی حالت میں گرفتار

شائع August 25, 2024
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

فرانسیسی پولیس نے یہودی عبادت گاہ پر حملے کے الزام میں ایک مشتبہ شخص کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ مشتبہ شخص کو لا گرینڈ موٹے کے قریبی ساحلی تفریحی مقام میں عبادت گاہ پر حملے کے چند گھنٹے بعد ہفتے کی رات جنوبی شہر نیمز سے حراست میں لیا گیا، اس حملے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوگیا تھا۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ عبادت گاہ کے نیچے ایک کار پارک میں دو کاروں کو آگ لگانے کے الزام میں اب تک چار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی وجہ سے عبادت گاہ کے باہر دھماکا ہوگیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم افسران کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہو گیا ، تاہم ملزم کی جان کو خطرہ نہیں ہے۔

اے ایف پی کی طرف سے دیکھی گئی تصاویر کے مطابق اپنی کمر کے گرد فلسطینی پرچم باندھے مشتبہ شخص کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کے ذریعے حملہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024