• KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm
  • KHI: Zuhr 12:26pm Asr 4:50pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:21pm
  • ISB: Zuhr 12:02pm Asr 4:26pm

تھائی لینڈ: فوکٹ میں مٹی کا تودہ گرنے سے 2 روسی سمیت 13 افراد ہلاک

شائع August 25, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

تھائی لینڈ کے ریزورٹ جزیرے فوکٹ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک روسی جوڑے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فوکٹ کے گورنر سوفون سوانارت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ملک کے جنوب میں ایک مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب مٹی کے تودے گرنے لگے تھے۔

سوفون سوانارت نے کہا کہ روسی باشندوں کے علاوہ مرنے والوں میں سے میانمار کے 9 تارکین وطن مزدور اور باقی 2 تھائی باشندے شامل ہیں ، مٹی کا تودہ گرنے سے تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے اور 209 گھر متاثر ہوئے ہیں۔

گورنر نے کہا کہ صفائی کا کام جاری ہے اور حکام متاثرین کے رشتہ داروں اور سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024