• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

عمر بڑھتی ہے تو بوڑھا کہا جاتا ہے، چہرا اچھا کراؤ تو کہتے ہیں پلاسٹک سرجری کرالی، عفان وحید

شائع August 24, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف اداکار عفان وحید نے عمر بڑھنے پر اداکاروں کو بوڑھا کہنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر انسان نے بوڑھا ہونا ہوتا ہے، ہر کوئی سدا بہار جوان نہیں رہتا اور پھر جب کوئی خوبصورتی بڑھانے کے لیے کچھ کرواتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ اس نے پلاسٹک سرجری کرالی۔

عفان وحید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ آمنہ الیاس کے ہمراہ ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر خود پر ہونے والی تنقید دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں، اس لیے وہ اکثر کمنٹس سیکشن کو بند کردیتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ٹرولنگ سے متعلق کمنٹس پڑھ کر ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں، اس لیے وہ سوشل میڈیا پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔

انہوں نے اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی اداکار یا اداکارہ مچوئر ہوتا ہے، ان کی عمر بڑھتی ہے تو انہیں بوڑھے ہونے کے طعنے دیے جاتے ہیں۔

عفان وحید نے سوال کیا کہ کون سا انسان ہے جو ہمیشہ سدا بہار جوان رہے گا؟ ہر کسی نے بوڑھا ہونا ہوتا ہے۔

اداکار کے مطابق اسی طرح جب کوئی اداکارہ چہرے پر کوئی کام کروائے، خوبصورتی پڑھائے تو اسے طعنے دیے جاتے ہیں کہ وہ اپنی جلد سے خوش نہیں، اس نے پلاسٹک سرجری کرالی۔

ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی حدود میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید بھی کی جاتی ہے اور حدود میں رہتے ہوئے ہر چیز کی جاتی ہے لیکن معاشرے میں اب کوئی حدود ہی نہیں رہیں۔

ان کی بات پر آمنہ الیاس نے کہا کہ وہ اکثر اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر یہ کہتی ہیں کہ شکر کریں کہ لیڈی ڈیانا چل بسیں، ورنہ دنیا والے انہیں بھی بوڑھے ہونے اور خوبصورت نہ رہنے کے طعنے دیتے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جوانی کو ہی خوبصورتی کا معیار سمجھا جاتا ہے جو کہ غلط ہے، ہر انسان کی عمر بڑھنی ہوتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024