• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

’بھارت سے زیادہ محبت پاکستان نے دی‘، بنگلہ دیشی پاکستان کی تعریف کرنے لگے

شائع August 24, 2024
—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان جہاں پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں جاری ہے وہیں اب بنگلہ دیشی سوشل میڈیا صارفین بھی پاکستان کی میزبانی اور پاکستانیوں کی محبت سے متاثر ہو رہے ہیں۔

بنگلہ دیش کرکٹ سارکزم نامی فیس بُک پیج پر بنگلہ دیشی ٹیم کی پاکستان میں موجودگی سے متعلق لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹ دی جا رہی ہے، ساتھ ہی کچھ ایسے لمحات کو بھی شیئر کیا جا رہا ہے، جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

اسی فیس بُک پیج پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا بھارت نے ہمارے ساتھ کیسا برتاؤ کیا اور پاکستان نے کیسا برتاؤ کیا اس پوسٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کے ساتھ بھارت اور پاکستان میں برتاؤ کا موازنہ کیا گیا تھا، ساتھ ہی پاکستان اور بنگلہ دیش دوستی زندہ باد بھی لکھا۔

اس تصویر بھی اسٹیڈیم میں بھارتی تماشائیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ آپے سے باہر ہو گئے تھے جبکہ دوسری تصویر میں بنگلہ دیشی ٹیم کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کے ہمراہ دونوں ممالک کا جھنڈا تھامے کھڑی ہے۔

جبکہ ایک اور پوسٹ میں تصویر شیئر کی گئی تھی، جس میں شائقین کرکٹ بنگلہ دیش کا جھنڈا تھامے موجود تھیں۔

ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان میں بنگلہ دیشی جھنڈا لہرا رہا ہے، جب ہم اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے تھے تو پاکستانی عوام نے ہمیں سپورٹ کیا۔

ایک اور پوسٹ میں بتایا گیا تھا کہ یہ مناظر ڈھاکا، سیلہٹ یا چٹاگانگ کے نہیں ہیں اور نہ ہی بنگلہ دیش کے اسٹیڈیم کے ہیں بلکہ یہ پاکستان کے راولپنڈی اسٹیڈیم کے مناظر ہیں جو دونوں گرین ٹیموں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

اس پر سوشل میڈیا پر بنگلہ دیشی صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ان پوسٹس پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دیے، وہیں بنگلہ دیشی صارفین بھی اپنی محبت کمنٹس کی صورت میں بیان کرتے دکھائی دیے۔

بنگلہ دیشی ٹیم کی بہترین میزبانی پر بنگلہ دیشی صارفہ عائشہ اختر تانیہ نے دونوں ممالک کے جھنڈوں اور دل کے ایموجی کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

اسی طرح دیگر کئی بنگلہ دیشی صارفین نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار دلچسپ انداز میں کیا، پاکستان کا قومی پرچم بھی کمنٹ میں پوسٹ کرتے دکھائی دیے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ بنگلہ دیش سے محبت کے ساتھ، مجھے پاکستانی عوام سے پیار ہے۔

جبکہ روپالی خاتون نامی صارفہ نے اس پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بھائیوں کی سوچ‘، ساتھ ہی پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

انیس الرحمٰن چوہدری نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان، بنگلہ دیش بھائی ہیں، جس پر پاکستانی صارفین بھی سراہتے دکھائی دیے۔

بنگلہ دیشی صارف محمد رانا نے پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کچھ یوں کیا، ’ہم دل سے پاکستان سے محبت کرتے ہیں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سعود شکیل اور محمد رضوان کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024