• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

وزیر اعظم کا سیلاب سے متاثرہ بنگلہ دیش کے عبوری حکومت کے سربراہ کو خط، مدد کی پیشکش

شائع August 23, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیش میں حالیہ سیلابی صورتحال پر بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کو خط لکھ کر پاکستان کی جانب سے مدد کی پیشکش کی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں حالیہ تباہ کن سیلابی صورتحال پر دلی دکھ اور رنج ہے لیکن اس کڑے وقت میں مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم کی ہمدردیاں بنگلہ دیشی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں جن بنگلہ دیشی شہریوں کے گھر اور روزگار تباہ ہو گئے ہیں ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بنگلہ دیشی عوام مشکلات میں اپنے حوصلے اور ہمت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

وزیراعظم نے ڈاکٹر محمد یونس کے نام خط میں کہا کہ میں پُرامید ہوں کہ بنگلہ دیش آپ کی قیادت میں اس مشکل سے جلد نکل آئے گا اور پاکستان اس مشکل وقت میں ہر طرح سے بنگلہ دیش کی مدد کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران سیاسی بحران سے نمٹنے کی کوشش کرنے والے بنگلہ دیش میں بارشوں نے تباہی مچا دی ہے جہاں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی زد میں آ کر کم از کم 15 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔

مون سون کی بارشیں ہر سال بڑے پیمانے پر تباہی کا باعث بنتی ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کے سبب صورتحال بدل رہی ہے اور شدید موسمی حالات کے سبب پیش آنے والے واقعات میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر فینی کے امدادی رضاکار 35 سالہ زاہد حسین بھویا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہاں ایک تباہ کن صورتحال ہے، ہم زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024