ایم کیو ایم کا کراچی میں پانی کی لائنوں کی فوری مرمت، سیوریج کے نظام کو فوری بہتر کرنے کا مطالبہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے شہر میں پانی کی لائنوں کی فوری مرمت اور سیوریج کے نظام کو فوری بہتر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی نے سید امین الحق کے ہمراہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے چیئرمین سید صلاح الدین احمد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں انہوں نے کراچی و بالخصوص ضلع غربی میں پانی کی فراہمی اور نکاسی کی ناقص کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
امین الحق نے تیزی سے بڑھتے ہوئے وائرس کی روک تھام کے لیے پمپنگ اسٹیشنز کے ٹینکوں کی فوری طور پر صفائی کا مطالبہ کیا۔
چیئرمین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو ضلع غربی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔