• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

وفاقی حکومت کا مزید اداروں کو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کرنے کا فیصلہ

شائع August 23, 2024
وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو عمل درآمد کرکے منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی ہدایت کی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو عمل درآمد کرکے منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی ہدایت کی ہے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی حکومت نے مزید اداروں کو نجکاری کے پہلے مرحلے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو 2 ہفتوں میں احکامات پر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ انجینیئرنگ کارپوریشن کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی، پاکستان انجینیئرنگ کمپنی، سندھ انجینیئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کی نجکاری پہلے مرحلے میں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ری پبلک موٹرز لمیٹڈ کی نجکاری بھی پہلے مرحلے میں کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

وزیراعظم نے نجکاری کمیشن کو عمل درآمد کرکے منظوری وفاقی کابینہ سے لینے کی ہدایت کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025