• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

پی ڈی ایم اے کی 24 سے 30 اگست تک جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کی پیش گوئی

شائع August 23, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں 24 سے 30 اگست تک بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 24 سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی ریلوں اور بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کمشنر ڈیرہ غازی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو بھی صورتحال کے بارے میں الرٹ جاری کردیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام محکمے الرٹ رہیں اور نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024