• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

عاطف اسلم خود کو ’بڑا‘ سمجھنا چھوڑ دیں، شانی ارشد

شائع August 23, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

معروف موسیقار و گلوکار شانی ارشد نے کہا ہے کہ عاطف اسلم کو چاہیے کہ وہ خود کو ’بڑا‘ سمجھنا چھوڑ دیں۔

شانی ارشد اور عاطف اسلم ماضی میں متعدد منصوبوں میں شراکت کر چکے ہیں اور دونوں ہی اپنے شعبے کے بڑے نام ہیں۔

شانی ارشد کی جانب سے عاطف اسلم کے حوالے سے کی گئی مختصر بات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ معروف گلوکار پر طنز کرتے دکھائی دیے۔

شانی ارشد کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب سے چند ہفتے قبل احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کرنے کی ہے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت موسیقی پر کھل کر بات کی تھی۔

اسی شو کے ایک ایک سیگمنٹ میں جب میزبان نے ان سے سوال کیا کہ عاطف اسلم کو ایک کیا چیز کرنی چاہیے تو انہوں نے گلوکار کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو بڑی چیز سمجھنا چھوڑ دیں۔

وائرل کلپ میں شانی ارشد نے کہا کہ عاطف اسلم کو اپنے رویے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، انہیں خود کو بڑی چیز نہیں سمجھنا چاہیے۔

موسیقار نے طنزیہ انداز میں ہلکی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ عاطف اسلم کو چاہیے کہ وہ خود کو “بڑاّ نہ سمجھیں، ان کے ساتھ یہ مسئلہ ہے کہ وہ خود کو بڑی چیز سمجھتے ہیں، انہیں اپنا رویہ ٹھیک کرنا چاہیے۔

شانی ارشد کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور اس پر صارفین نے تبصرے کرتے ہوئے ان کی بات سے اتفاق بھی کیا جب کہ زیادہ تر نے موسیقار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025