• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

لڑکیاں صبا قمر کو مثال کے طور پر دیکھ کر ان سے سیکھیں، احسن خان

شائع August 23, 2024
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
— فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

ماڈل۔ ٹی وی میزبان و اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان لڑکیوں اور اداکاراؤں کو صبا قمر کو مثال کے طور پر دیکھ کر ان سے سیکھنا چاہیے۔

احسن خان حال ہی میں سنو ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران جب ان سے گردن پر بنوائے گئے ٹیٹو سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے روحانیت کے طور پر ٹیٹو بنوایا ہے۔

اداکار نے واضح نہیں کیا کہ ان کے ٹیٹو کا مطلب کیا ہے، تاہم بتایا کہ وہ ان کا روحانی مسئلہ ہے اور وہ اس متعلق کسی کو کچھ نہیں بتانا چاہتے۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے سینیئر اداکار اور فلموں کے ماضی کے ولن شفقت چیمہ کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ ان جیسا ولن کوئی نہیں بن سکتا۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں احسن خان نے مختلف اداکاراؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے اشنا شاہ، کبریٰ خان، مہوش حیات، نیلم منیر اور صبا قمر کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی تقریبا تمام خواتین اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں اور انہوں نے اپنا مقام اور جگہ بنانے کے لیے کافی محنت کی اور اب وہ اپنی اداکاری سے ملک کا نام روشن کر رہی ہیں۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستانی شوبز کی اداکاراؤں کی عزت کرنی چاہیے، اداکارائیں سخت محنت کرکے اپنا مقام بنا رہی ہیں۔

اسی سیگمنٹ میں انہوں نے صبا قمر کو دور حاضر کی سب سے بہترین اداکارہ بھی قرار دیا اور ان کا موازنہ ماضی کی مقبول اداکارہ خالدہ ریاست سے بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ماضی میں مثال دی جاتی تھی کہ خالدہ ریاست بہترین اداکارہ ہیں، اسی طرح صبا قمر بھی ہیں۔

احسن خان نے اداکارہ کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ لڑکیوں کو صبا قمر کو مثال کے طور پر لے کر ان سے سیکھنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024