• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

نیپال کے دریا میں بس جا گری، 14 بھارتی شہری ہلاک

شائع August 23, 2024
— فوٹو/ اے ایف پی
— فوٹو/ اے ایف پی

بھارتی شہریوں کو نیپال لے جانے والی بس دریا میں جاگری، جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ متعدد کے لاپتا ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق پولیس ترجمان شیلیندرا تھاپا نے بتایا کہ بھارت میں رجسٹرڈ بس 40 مسافروں کو لے کر نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے سیاحتی شہر پوکھارا جا رہی تھی۔

شیلیندرا تھاپا نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے دارالحکومت سے تقریبا 118 کلومیٹر دور تاناہون ضلع میں دریائے مارسیانگدی سے 16 افراد کو بچایا لیا۔

پولیس اور فوجی اہلکاروں کی ٹیمیں نے لمبی سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے دریا تک پہنچیں اور رسیوں کے ذریعے زخمیوں اور ہلاک افراد کو نکالا۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے ایک بے ہوش بچے کو خطرے سے باہر نکالا جبکہ تھکن سے چور خواتین اور بچے تیز بہاؤ والے دریا کے کنارے ملبے پر لیٹے ہوئے تھے۔

خبر رساں ادارے’ اے این آئی’ کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے مسافروں کے لیے امدادی کارروائیوں کے حوالے سے رابطے کے لیے ایک عہدیدار کو بھیجا جا رہا ہے۔

تاہم اب تک حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024