• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلہ دیش کی پراعتماد بیٹنگ، 5 وکٹوں 316رنز بنا لیے

شائع August 23, 2024
بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 85  رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بنگلہ دیش کی جانب سے شادمان اسلام 85 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں—فوٹو:اے ایف پی

بنگلہ دیش نے شادمان اسلام اور مڈل آرڈر بلے بازوں کی ذمے دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

بنگلہ دیش نے میچ کے تیسرے دن 27 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا تو دن کی ابتدا میں ہی اسے نقصان اٹھانا پڑا اور 31 کے مجموعی اسکور پر نسیم شاہ نے ذاکر حسن کو چلتا کردیا۔

اسکور بھی 53 تک ہی پہنچا تھا کہ خرم شہزاد نے پاکستان کو دوسری کامیابی دلاتے ہوئے 16 رنز بنانے والے کپتان نجم الحسین شانتو کو بولڈ کردیا۔

اس مرحلے پر دوسرے اینڈ پر موجود شادمان کا ساتھ دینے مومن الحق آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 94 رنز کی شراکت قائم کی۔

مومن الحق نے 5 چوکوں سے مزین 50 رنز کی باری کھیلی لیکن خرم شہزاد نے ان کی وکٹیں بکھیر کر اننگز کا خاتمہ کردیا۔

دوسرے اینڈ سے شادمان اسلام نے بہترین کھیل کا سلسلہ جاری رکھا اور مشفیق الرحیم کے ساتھ مزید 52 رنز کی ساجھے داری بنائی لیکن 93 کے انفرادی اسکور پر وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور محمد علی کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

تجربہ کار شکیب الحسن کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور 15 رنز بنانے والے بلے باز صائم ایوب کو وکٹ دے کر پویلین لوٹ گئے۔

218 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے بعد امید تھی کہ پاکستانی ٹیم جلد ہی مہمان ٹیم کی بساط لپیٹنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن مشفیق اور لٹن داس پاکستانی باؤلرز کے سامنے حائل ہو گئے۔

دونوں نے عمدہ کھیل پیش کیا اور اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ دن کے اختتام تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

جب میچ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو بنگلہ دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنائے تھے، مشفیق 55 اور لٹن داس 52 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

بنگلہ دیش کو اب بھی پاکستان کا پہلا اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 132 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سعود شکیل اور محمد رضوان کی سنچریوں کی بدولت پہلی اننگز 448 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔

پاکستان پلیئنگ الیون

عبداللہ شفیق۔ صائم ایوب ۔ شان مسعود (کپتان) بابر اعظم ۔ سعود شکیل ( نائب کپتان) محمد رضوان ( وکٹ کیپر) سلمان علی آغا ۔ شاہین شاہ آفریدی ۔ نسیم شاہ ۔ خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش اسکواڈ

نجم الحسن شانتو (کپتان)، حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز ، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شریف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

میچ آفیشلز

ایڈرین ہولڈ سٹوک اور رچرڈ کیٹل برو ( آن فیلڈ امپائرز) مائیکل گف (تھرڈ امپائر) راشد ریاض ( فورتھ امپائر) اور رنجن مدوگالے (میچ ریفری)

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024