• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

26 سے 29 اگست تک جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کا امکان، کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

شائع August 23, 2024
فائل فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو: آن لائن

محکمہ موسمیات نے 26 سے 29 اگست کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بنگال سے ہواؤں کا سلسلہ پاکستان کے جنوبی علاقوں میں داخل ہوگا، 25 سے 29 اگست کے دوران کراچی ٹھٹھہ بدین ، سندھ کے دیگر مقامات پر معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، بلوچستان میں 26 سے 30 اگست کے دوران قلات، لسبیلہ، بارکھان، زیارت و دیگر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمے کے مطابق اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہوسکتی ہے، 25 اگست سے 28 اگست کے دوران مری، بالائی پنجاب، گلیات اور اسلام آباد میں بارشوں کی توقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، گوجرات، گجرانوالہ سمیت جنوبی پنجاب و دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 26 سے 28 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے نشیبی علاقوں کا زیر آب آنے کا خطرہ ہے، موسلا دھار بارشوں سے بلوچستان کے مختلف مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024