ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں بجلی کے یونٹ اور بلوں سمیت ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم سے ملاقات کی جہاں شہباز شریف نے بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیرقانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ شامل تھے۔
پیپلز پارٹی کے عفد میں رکن قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور سینیٹر شیری رحمٰن شامل تھیں۔