• KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm
  • KHI: Asr 4:50pm Maghrib 6:31pm
  • LHR: Asr 4:20pm Maghrib 6:03pm
  • ISB: Asr 4:25pm Maghrib 6:08pm

سعود شکیل نے 141 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی

شائع August 23, 2024
سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی
سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف 141 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے بلے باز اور نائب کپتان سعود شکیل نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 141 رنز کی کھیل کر پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکالنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کردی۔

بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم صرف 16 رنز پر تین مستند بلے باز گنوا بیٹھی۔

اس موقع پر بلے بازی کے لیے آنے والے سعود شکیل نے پہلے صائم ایوب کے ہمراہ 98 رنز کی ساجھے داری بنائی اور پھر چوتھی وکٹ کے لیے محمد رضوان کے ساتھ 240 رنز جوڑ کر پاکستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔

سعود شکیل نے 261 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 141 رنز کی باری کھیل کر ناصرف پاکستان کی میچ میں پوزیشن کو مستحکم کیا بلکہ ایک نئی تاریخ بھی رقم کردی۔

سعود شکیل اب تک 20 اننگز میں 65.17 کی اوسط سے ایک ہزار 108 رنز بنائے ہیں اور ٹیسٹ کیریئر میں کم از کم 20 اننگز کھیلنے والے بلے بازوں کی فہرست میں سر ڈان بریڈمین کے بعد سب سے بہترین اوسط کے حامل بلے باز ہیں۔

ڈان بریڈمین نے اپنے شاندار کیریئر کی 80 اننگز کے دوران 99.94 کی اوسط سے 6 ہزار 994 رنز بنائے اور ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بہترین اوسط کے حامل بلے باز ہیں۔

اس کے بعد اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سعود شکیل ہیں جو اب تک 20 اننگز میں 65.17 کی اوسط سے ایک ہزار 108 رنز بنا چکے ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے ہی ایڈم ووجز ہیں جنہوں نے کیریئر کی 31 اننگز میں 61.87 کی اوسط سے ایک ہزار 485 رنز بنائے جبکہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب گریم پولاک اور جیارج ہیڈلی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024