• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

ایف آے کی کارروائی، جعلی دستاویزات پر سفر کوشش کرنے والے دو ملزمان گرفتار

شائع August 22, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جعلی دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے ملزمان کی شناخت اظہر مقصود اور محمد عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان عمرے کے ویزہ پر سعودی عرب جارہے تھے اور پھر وہ سعودی عرب سے سینیگال جانے کی کوشش کرنے والے تھے۔ ملزمان کے سامان سے سینیگال کے ویزے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔

ملزمان نے بائیس لاکھ کے عوض علی نامی ایجنٹ سے سینیگال کے ویزے حاصل کیے تھے۔

ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024