• KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:51pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

جی میل میں اے آئی ٹولز پیش، ای میل تحریر کرنا آسان ہوگیا

شائع August 22, 2024
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی ای میل سروس جی میل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز متعارف کرادیے، جس کے بعد ای میل کرنا آسان بن گیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی میل میں گوگل کے اے آئی اسسٹنٹ پروگرام جیمنائی کو ایڈ کردیا گیا، جس کے تحت صارفین ای میل بھی تحریر کر سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت جہاں صارف اے آئی کی مدد سے ای میل تحریر کر سکیں گے، وہیں وہ اپنی تحریر کردہ ای میل کو بہتر بھی بنا سکیں گے۔

علاوہ ازیں فیچر کے تحت کسی بھی ای میل کا ریپلائی بھی اے آئی کی مدد سے لکھا جا سکے گا۔

فوری طور پر اے آئی ای میل کے فیچر تک تمام صارفین کو رسائی نہیں دی گئی، تاہم ترتیب وار اس پر تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

بعض صارفین کے جی میل پر جیمنائی کا آئیکون نظر آنے لگا ہے، تاہم اس باوجود وہ جب نیا ای میل تحریر کرتے ہیں تو ان کے پاس اے آئی مدد کے ٹولز ظاہر نہیں ہوتے لیکن ترتیب وار صارفین کو تمام ٹولز تک رسائی دی جائے گی۔

اے آئی جیمنائی ٹولز صارفین کو ہر نئی اے میل تحریر کرتے وقت بھی نظر آئیں گے اور صارفین اپنے ای میل پیج پر چند الفاظ تحریر کرنے کے بعد جیمنائی کی مدد سے پورا ای میل لکھ سکیں گے۔

علاوہ ازیں ممکنہ طور پر اے آئی کو ای میل لکھنے کے لیے ہدایات بھی دی جائیں گی تو بھی وہ ای میل لکھ لے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024