• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

کے الیکٹرک کی بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست

شائع August 22, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی کے شہریوں پر بجلی کی قیمت میں اضافے کی شکل میں ایک اور بم گرانے کی تیار کر لی گئی ہے اور کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔ؕ

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی کے لیے ایک مرتبہ پھر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کر لی گئی ہے اور کے الیکٹرک نے بجلی 3 روپے 9 پیسے مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی ہے۔

کے الیکٹرک نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی ہے۔

نیپرا کی جانب سے کے الیکڑک کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت ہوگی اور اگر قیمت میں من و عن اضافہ کیا جاتا ہے تو کے الیکٹرک صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

نیپرا پہلے ہی مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کر چکا ہے اور مئی اور جون کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 76 پیسے اضافہ کردیا گیا تھا۔

نیپرا نے گزشتہ روز 2ماہ کی فیول ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن کیا تھا

مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی تھی۔

مئی اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافہ اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں وصول کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025