• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا

شائع August 22, 2024
شیر افضل مروت: ڈان نیوز
شیر افضل مروت: ڈان نیوز

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت کو گرفتار کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا، پولیس نے ترنول پہنچنے پر شیر افضل مروت کو گرفتار کیا۔

شیرافضل مروت کے بھائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں کہا کہ شیر افضل خان مروت کو اسلام اباد پولیس نے رہا نہیں کیا ہے، اسلام آباد پولیس کی پریس ریلیز جھوٹی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کو نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے، ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں بازیابی کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی تھی، تاہم شیر افضل مروت کچھ لوگوں کے ساتھ موجود تھے اور انہوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی جس کی بنیاد پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت کے ساتھ پی ٹی آئی کے دیگرکارکنان کو بھی حراست میں لے گیا ہے،

یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا۔

تاہم لاہور میں تحریک انصاف کے کارکن اسلام آباد روانگی کے لیے ٹھوکر پر جمع ہونا شروع ہوئے تو پولیس لاہور سے کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کے لیے ٹھوکر پر جمع ہوگئی، پولیس نے لاہور کی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ سمیت 2 خواتین اور ڈائیور کو حراست میں لے لیا تھا۔

پی ٹی آئی کے ممکنہ جلسے کے پیش نظر انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے مین جی ٹی روڈ پرکنٹینرز بھی رکھ دیےگئے، سڑک کے دونوں اطراف کنٹینرز رکھنے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ممکنہ جلسے کے پیش نظر جلسہ گاہ کو بھی کھود دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024