• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کے فور منصوبہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مزید تاخیر کا شکار

شائع August 22, 2024
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے والا کے فور منصوبہ وفاقی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث مزید تاخیر کا شکار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ آبپاشی نے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کوخط لکھتے ہوئے منصوبے کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے 1 ارب روپے مختص کرنے کے عمل کو نامناسب قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ وفاق نے کے فور کے لیے اس سال صرف ایک ارب روپے مختص کیے ہیں، وفاقی حکومت نے پچھلے مالی سال میں بھی صرف ایک ارب جاری کیے تھے۔

کے فورمنصوبہ جون 2026 میں مکمل کرنے کا حدف رکھا گیا ہے اور سندھ حکومت نے وفاق سے کے فور منصوبے کی تکیمل کے لیے 9 ارب روپے مانگے ہیں۔

واضح رہے کہ کے فور کراچی کو کینجھر جھیل سے 65 کروڑ گیلن یومیہ پانی فراہم کرے گا، منصوبے کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس وقت واپڈا کراچی کو 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فیز 1 پر کام کر رہا ہے جبکہ فیز II کے لاگو ہونے کے بعد کراچی کو مزید 390 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا۔

اکتوبر 2021 میں حکام کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ واپڈا نے کے فور کا نظرثانی شدہ منصوبہ مکمل کر لیا ہے اور تمام منصوبہ بندی، ڈیزائن اور خریداری کی سرگرمیوں کے ساتھ، منصوبے کی تعمیر اکتوبر 2023 تک مکمل ہو جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024