• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سبسکرائبرز، کرسٹیانو رونالڈو کے یوٹیوب چینل کا ورلڈ ریکارڈ

شائع August 22, 2024
— فوٹو: اسکرین گریب
— فوٹو: اسکرین گریب

پرتگال کے معروف فٹبالر و النصر فٹبال کلب کے کیپٹن کرسٹیانو رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کر دیا ہے۔

39 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے یوٹیوب چینل کا نام UR · Cristiano رکھا ہے جس نے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے سبسکرائب کیا اور یوں کرسٹیانو رونالڈو کا یوٹیوب چینل دنیا میں سب سے کم وقت میں ایک ملین سبسکرائبرز حاصل کرنے والا چینل بن گیا ہے۔

چند گھنٹوں میں 50 لاکھ سے زائد سبسکرائبرز ان کے چینل کو فالو کر چکے ہیں اور ریکارڈ وقت میں سبسکرائبرز کی یہ تعداد حاصل کرکے رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

رونالڈو پہلے ہی سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر 917 ملین سے زائد فالوورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں، جس کی بدولت وہ پیڈ اسپانسپرشپس کے لحاظ سے دنیا کے مہنگے ترین ایتھلیٹ تصور کیے جاتے ہیں۔

یوٹیوب پر اپنی ابتدائی ویڈیو میں اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے اس بارے میں سوچ رہے تھے اور آخر کار انہیں اسے حقیقت میں بدلنے کا موقع مل گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ مضبوط تعلق قائم رکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں، اب ان کا یوٹیوب چینل انہیں ایسا کرنے کے لیے ایک اور بڑا پلیٹ فارم فراہم کرےگا۔

رونالڈوکے مطابق وہ اس چینل کے ذریعے اپنے ایسے پہلو ظاہر کریں گے جو زیادہ تر شائقین نے نہیں دیکھے ہوں گے۔

اس کے ساتھ وہ مختلف موضوعات پر متعدد مہمانوں کی ایک انٹرویو سیریز بھی شوٹ کریں گے، ان مہمانوں کی شناخت کا ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024