• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں دستانوں کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد

شائع August 21, 2024
— فوٹو: فائل سوشل میڈیا
— فوٹو: فائل سوشل میڈیا

محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں دستانوں کی مد میں کروڑوں روپے کی مبینہ خردبرد سامنے آئی ہے۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے دستاویز کے مطابق سرکاری ریکارڈ میں ظاہر کیے گئے دستانے ڈی ایچ اوز کے اسٹورز میں موجود نہیں ہیں، باجوڑ اور شمالی وزیرستان کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ دستانے خریدے گئے۔

دستاویز میں دکھایا گیا ہے کہ یہ دستانے فروری اور مارچ کے مہینوں میں خریدے گئے جس پر مجموعی لاگت 63 کروڑ 83 لاکھ روپے آئی، دستانوں کی خریداری کے لیے ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز نے ادائیگیاں کیں۔

دستاویز کے مطابق پشاور ہیلتھ آفس کے لیے 13 کروڑ 56 لاکھ روپے کے 60 لاکھ دستانے خریدے گئے۔

ڈی ایچ او کے اسٹور کیپر نے دستانوں سے متعلق واضح طور پر لاعملی کا اظہار کیا ہے، اسٹور کیپر کے مطابق دستانوں کا کوئی اسٹاک ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کو موصول نہیں ہوا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے لیے 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کے دستانےخریدے گئے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس باجوڑ کے 30 لاکھ دستانے بھی غائب ہیں۔

سرکاری دستاویز میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شمالی وزیرستان کے لیے 43 کروڑ 48 لاکھ روپے کے دستانےخریدےگئے جب کہ ڈی ایچ او شمالی وزیرستان کے لیے خریدے گئے ایک کروڑ 90 لاکھ دستانے بھی غائب ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024