• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am

بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوئی، پی ٹی اے

شائع August 21, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سست انٹرنیٹ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب میرین کیبل میں خرابی اور بھارت کے سائبر حملے کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی ہوئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

پی ٹی اے نے انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا اعتراف کرلیا۔

اس موقع پر پی ٹی اے کے وکیل نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کی چار وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ سمندر میں سب میرین کیبل کٹ جانے سے انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہوئی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ ایک انٹرنیٹ کمپنی کی غلط تربیت کی وجہ سے اسپیڈ کم ہوئی اور متعلقہ انٹرنیٹ کمپنی کے خلاف سخت کارروائی کر کے ملازمین معطل کر دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر سائبر اٹیک ہوا جس سے انٹرنیٹ سلو ہوا جبکہ وی پی این کے بے تحاشہ استعمال کی وجہ سے بھی انٹرنیٹ کی اسپیڈ متاثر ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور وزارت اطلاعات نے جواب جمع کرایا لیکن عدالت نے وفاقی حکومت کی وکیل کا جواب مسترد کردیا۔ عدالت نے درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کر کے دوبارہ دائر کر کے آئندہ سماعت پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 اگست تک ملتوی کر دی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024