• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی

شائع August 21, 2024
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی
بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں ہوگا — فائل فوٹو: اے پی پی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی 5 روپے 76 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

نیپرا کے نوٹی فکیشن کے مطابق بجلی مئی اور جون کی 2 ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے اور جون کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 3 روپے 17 پیسے مہنگی کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق اکتوبر اور نومبر 2024 کے بلز میں ہوگا۔

واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے جولائی کے آخری عشرے میں فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرائی تھی۔

نیپرا نے 30 جولائی کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025