• KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:34pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
  • ISB: Asr 4:27pm Maghrib 6:11pm
  • KHI: Asr 4:51pm Maghrib 6:34pm
  • LHR: Asr 4:22pm Maghrib 6:06pm
  • ISB: Asr 4:27pm Maghrib 6:11pm

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

شائع August 21, 2024

معروف بولی وڈ اداکارہ اور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے شادی کے دو سال بعد اداکار بین ایفلک سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

خبر رساں ادارے کی ”اے ایف پی“ کے مطابق جنیفر لوپیز نے طلاق کے کاغذات لاس اینجلس کاؤنٹی سپیریئر کورٹ میں جمع کرادیئے۔

عدالت میں دونوں اداکارہ نے شادی کو ختم کرنے اور طلاق نامہ جاری کرنے کی درخواست کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں مزید کوئی تفصیلات شامل نہیں کیں۔

عدالت کی جانب سے اداکارہ اور بین ایفلک کو اپنی جائداد اور ملکیت کے حوالے سے تمام تر تفصیلات 60 دن کے اندر عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس کے بعد ہی ممکنہ طور پر عدالت ان کی شادی کے ختم ہونے کی تصدیق کرے گی۔

اداکارہ کی اس سے قبل تین طلاقیں ہو چکی ہیں، اداکارہ کی طرح بین ایفلک کی بھی ایک شادی دو ہزار اٹھارہ میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

دونوں کی جوڑی کو امریکی و برطانوی میڈیا میں کافی شہرت حاصل رہی ہے اور انہیں پیار سے بینیفر کا نام بھی دیا گیا، دونوں کے درمیان شادی سے قبل بھی رومانوی تعلقات رہے تھے۔

دونوں کے درمیان ابتدائی طور پر 2001 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور اس وقت دونوں نے منگنی بھی کی تھی مگر دونوں کے درمیان 2003 کے اختتام پر علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں دو سال تک ’لِوِ اِن ریلیشن شپ‘ میں رہے جو شادی کی طرح کا ایک قانونی معاہدہ ہوتا ہے، جس میں مرد و خواتین شوہر اور بیوی کی طرح رہتے ہیں مگر علیحدگی کے بعد دونوں ایک دوسرے پر کوئی مقدمہ نہیں کرسکتے۔

دونوں قانونی طور پر جولائی 2022 میں شادی کی تھی لیکن اب دو سال بعد اسے ختم کرنے کے لیے دونوں نے عدالت میں دستاویزات جمع کرادیے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلافات کی خبریں سامنے آ رہی تھیں اور اب ان کی جانب سے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیے جانے پر ان کے اختلافات کی تصدیق ہوگئی۔

جینیفر لوپیز نے چوتھی شادی سے قبل مارچ 2021 میں سابق بیس بال کھلاڑی و کاروباری شخص روڈرگیوز سے منگنی ختم کرلی تھی۔

اس سے قبل جینیفر لوپیز نے 1997 میں امریکی اداکار اوجانی نووا سے شادی کی تھی، جن سے انہوں نے ایک سال بعد 1998 میں طلاق لی تھی۔

اس کے بعد 2001 میں انہوں نے گلوکار مارک اینتھونی سے شادی کی مگر ان سے بھی جلد انہوں نے طلاق لے لی تھی۔ جس کے بعد ان کے تعلقات بین ایفلک سے ہوئے مگر ان سے بھی 2003 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

جنییفر لوپیز کے اسی عرصے کے دوران دیگر متعدد افراد سے بھی تعلقات رہے جب کہ بین ایفلک نے 2005 میں گلوکار جینیفر گارنر سے شادی کی تھی مگر ان کی دوسری شادی بھی 2018 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

جینیفر لوپیز اور بین ایفلک کو پہلی شادیوں سے بچے بھی ہیں اور دونوں کی عمر میں تین سال کا فرق ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024