• KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm
  • KHI: Maghrib 6:34pm Isha 7:50pm
  • LHR: Maghrib 6:06pm Isha 7:27pm
  • ISB: Maghrib 6:11pm Isha 7:35pm

پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا، ہمیں دیکھ کے لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں، مریم نواز

شائع August 21, 2024
مریم نواز: فوٹو: اسکرین شاٹ
مریم نواز: فوٹو: اسکرین شاٹ

وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگ گئیں ہمیں دیکھ کے۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ جس کے پاس اپنا گھر ہوتا ہے اس کو اس نعمت کی قدر کم ہوتی ہے، اس خواہش کی شدت ان کے پوچھیں جن کے پاس اپنا گھر نہیں ہوتا، آپ کے پاس سب نعمت ہو لیکن اپنا گھر نہ ہو تو وہ کمی محسوس پوتی ہے جس کو بیان کرنا مشکل ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم یہ اسکیم بنانے میں کامیاب ہوئے، امید ہے کہ اس سے آگے ہم جلدی جلدی گھر بناکر لوگوں کو دیں گے، نواز شریف کو اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار تھا، اپنے دور میں انہوں نے ہاریوں کو گھر دیے، وہ مجھ سے کہتے تھے کسی کو رہنے کے لیے چھت دے دو تو اس سے بڑے خدمت کوئی نہیں، اگر اس اسکیم میں شہری علاقوں میں اگر عوام کے پاس ایک سے 5 مرلے کی زمین ہے اور دیہی علاقے میں ایک سے 10 مرلے کی زمین ہے تو 15 لاکھ تک حکومت پنجاب دے گی جس کو 7 سال کی آسان قسطوں میں ادا کرنا ہے، پہلے 3 مہینے ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑے گا پھر ہر مہینے 15 لاکھ کی قسط پر 14 ہزار روپے ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا ہے اور مجھے اس کا احساس ہے، اگلے دو ماہ مشکل ہیں اس لیے ہم بجلی کے بلوں میں ریلیف دے رہے ہیں اور پھر تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لے کر آرہے ہیں، تو جن کے پاس زمین ہے اور چھت نہیں ہے وہ اس میں اپلائی کرسکتے ہیں، اس قرضے میں بالکل بھی سود شامل نہیں ہے، اس مین کوئی سروس جارج نہیں ، کوئی ٹیکس، کوئی خفیہ چارجز نہیں ہیں، میں نے بینک کو بھی اس میں اس لیے شامل نہیں کیا کیونکہ اس کے اپنے لوازمات ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے بتایا کہ اس اسکیم کے لیے ایک نمبر بھی دیا ہے، لوگ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں اور 080009100 پر کال کر کے بھی معلومات حاصل کرسکتے ہیں، ڈی سی آفس سے بھی معلومات لے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ اگر اپنا گھر نہیں ہے اور کرایہ ادا کرتے ہیں تو ہم نے کوشش کی کہ اس کرایے سے کم اس اسکیم کی قسط رکھوں، اپنا گھر اپنی چھت کی دوسری اسکیم ہے اس کو ہم شروع میں 5،6 اضلاع مین شروع کر رہے ہیں۔

وزیر اعلٰی نے بتایا کہ لوگ ساری زندگی محنت کرتے ہیں گھر بنانے کے لیے، یہ اسکیم اس خواہش کو مد نظر رکھ کے بنائی گئی ہیں، میرا ارادہ ہے کہ اس کو ہم پنجاب کے ہر کونے تک لے جائیں 5 سالوں میں، پنجاب ہر چیز میں لیڈ لے رہا ہے، لوگوں کی دوڑیں لگ گئی ہیں پنجاب کو دیکھ کے، میں روز 16 گھنتے روز کام کرتی ہوں اور اسی وجہ سے سب اسکیمز کو لانچ کرنے کا وقت آگیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024