• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

لاہور ہائیکورٹ: پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا

شائع August 21, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریاں کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کی تقرریوں کے خلاف درخواست پر 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے میں عدالت نے جواب دہندگان کو 17 ستمبر تک جواب جمع کروانے کا بھی حکم دے دیا۔

حکم نامے کے مطابق جوب دہندگان کیس کی اگلی سماعت تک کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی میں کوئی تقرری نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ درخواستگزار نکشب چوہدری نے اپنی اپیل میں مؤقف اپنایا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ پنجاب حکومت کی جانب سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں کی گئی تقرریاں کالعدم قرار دے۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024