• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’ڈاکٹرز کیا کہہ رہے ہیں‘، حرا مانی کو ویڈیو پر تنقید کا سامنا

شائع August 20, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ حرا مانی جو کہ اپنی اداکاری سے زیادہ ویڈیوز اور تصاویر کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں، انہیں ایک بار پھر ان کی ویڈیو پر تنقید کا سامنا ہے۔

حرا مانی نے حال ہی میں بیرون ملک سے مغربی لباس میں مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں جو کہ دوسرے سوشل میڈیا پیجز پر بھی شیئر کی گئیں۔

اداکارہ کو مختصر ویڈیوز میں سیاہ مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، ان کے ہاتھ میں پرس جب کہ سر پر ہیٹ (ٹوپی) بھی ہے اور وہ ناز و انداز سے واک کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے سیاہ مغربی لباس میں دو مختصر ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں، جس پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی ذہنی صحت پر سوالات اٹھائے۔

شائقین نے کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ اپنی عقل کھو چکی ہیں جب کہ بعض نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ڈاکٹرز نے ان کے حوالے سے کیا کہا ہے؟

اسی طرح بعض نے سوال کیا کہ ڈاکٹرز کیا کہتے ہیں کہ وہ ٹھیک ہوجائیں گی یا نہیں؟ کچھ مداحوں نے ان سے ادب سے پوچھا کہ بہن آپ کو کیا ہوگیا ہے، آج کل عجیب سے پوسٹیں شیئر کرنے لگی ہیں؟

حرا مانی کی ویڈیوز پر بعض صارفین نے انہیں عمر کے طعنے بھی دیے جب کہ کچھ نے انہیں شرم دلانے کی کوشش بھی کی۔

جہاں زیادہ تر صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کی، وہیں متعدد افراد نے ان کی خوبصورتی، فٹنیس اور لباس کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں شہزادی قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024