• KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:04pm Isha 7:24pm
  • LHR: Maghrib 5:21pm Isha 6:47pm
  • ISB: Maghrib 5:22pm Isha 6:49pm

ایف بی آر میں اثرورسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز لینے کا انکشاف

شائع August 20, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) میں اثرورسوخ کے ذریعے من پسند پوسٹنگز لینے کا انکشاف ہوا ہے جس کا چیئرمین ایف بی آر نے نوٹس لے لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے ادارے میں من پسند تعیناتیوں کے لیے اثرورسوخ کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ایف بی آر کے تمام اراکین، چیف کلیکٹرز اور ڈی جیز کسٹمز کے ساتھ ساتھ تمام چیف کمشنرز اور ڈی جیز ان لینڈ ریونیوز کو بھی مراسلہ بھیج دیا،

مراسلے میں کہا گیا کہ مڈ کیریئر افسران نیٹ ورک کے ذریعے فیلڈ میں من پسند پوسٹنگز کا حصول کر رہے ہیں اور ایف بی آر میں یہ کلچر ادارے کی خودمختاری کو ختم کر رہا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ من پسند پوسٹنگز کے لیے اثرورسوخ کا استعمال مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے جس پر افسران کو ملازمت سے برطرف کیا جا سکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ مستقبل میں من پسند پوسٹنگز کے لیے اثرورسوخ کے استعمال میں ملوث افسران فوری معطل ہوں گے اور ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025