• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:29am Sunrise 5:53am

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرنے کا فیصلہ

شائع August 20, 2024
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر
— فائل فوٹو: قومی اسمبلی ٹوئٹر

قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی سمری وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے صدر مملکت آصف زرداری کو بھجوا دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 9 اگست کو قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ ایک ادارہ بار بار پارلیمان میں مداخلت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل جو ملک میں چل رہا ہے، جیسی تقسیم سیاست میں موجود ہے وہ تاریخ میں نہیں ملتی اور اسی وجہ سے جو عوام معاشی بحران سے گزر رہے ہیں ہم ان کی مدد نہیں کر پارہے، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ملک کے چاروں کونے میں مشکل ہوتی جارہی مگر ہم ایوان میں متفق رائے بھی نہیں بنا سکتے، دن رات ہم ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں، ہم ایک دوسرے کو چور غدار کہہ رہے ہیں، ہمیں کوئی طریقہ نکالنا پڑے گا کہ لڑائیاں لڑیں مگر سیاست کے دائرے میں رہ کر۔

انہوں نے بتایا کہ عدالتیں اتنی کامیاب ہیں کہ وہ انصاف بھی دلواتی ہیں، ڈیم بھی بناتی ہیں اور مہنگائی کا مقابلہ بھی کرتی ہے، وہ تو سموسے اور ٹماٹر کی قیمت بھی طر کرسکتے ہیں، عدلیہ ہماری اتنی زبردست ہے، پوری دنیا میں ان کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا، ہمارے پاس اتنے بڑے سانحات ہوئے ہیں، بینظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت، پاکستانیوں کی اپنی شکایتیں انصاف کی منتظر ہیں، ہمیں 3 دہائی تک انصاف کا انتظار کرنا پڑا پر آخر عدلیہ نے ذوالفقار علی بھٹو کو اس حد تک انصاف دیا کہ ہاں ان کو صحیح انصاف نہیں دیا گیا اور ساتھ کہتے ہیں کہ اس حوالے سے ہم تاریخ کو درست کرنے کے لیے کوئی واضح عمل نہیں اٹھاسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024