• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm

لاہور: بہو کو جنسی ہراساں کرنے والا سسر گرفتار

شائع August 20, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ کوٹ لکھپت میں بہو سے جنسی زیادتی اور ہراساں کرنے کی کوشش کرنے والا سسر گرفتار کرلیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق تارڑ کا کہنا تھا کہ خاتون کی جانب سے تھانے میں درخواست دیے جانے کے بعد سے ملزم گھر سے فرار تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ متاثرہ خاتون کی ملزم کے بیٹے رشید سے 10 سال قبل شادی ہوئی تھی اور 2 بچے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سسر خاوند کی غیر موجودگی میں بہو کو زبردستی غلط حرکات پر مجبور کرتا تھا جب کہ ملزم حنیف گزشتہ کئی ماہ سے خاتون کوثر بی بی کو پریشان کر رہا تھا۔

پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024