• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

اسلام آباد: بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

شائع August 20, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی 28 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

8 اگست کو الیکشن کمیشن آف پاکستان بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا۔

اس الیکشن میں اسلام آباد کی 125 یونین کونسلوں میں 10 لاکھ ووٹرز اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے، کمیشن نے شہر کے ایگزیکٹو حکام کو کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنے اور کسی مخصوص امیدوار کے حق میں انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ریاستی وسائل استعمال کرنے سے بھی روک دیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس شیڈول کے اجرا کے بعد اسلام آباد میں اس کی پیشگی منظوری کے بغیر سرکاری افسران اور اہلکاروں کی کوئی ٹرانسفر/ پوسٹنگ نہیں کی جائے گی۔

کمیشن حالیہ برسوں میں دو بار شیڈول جاری کرنے کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کرا سکا حالانکہ لوکل حکومت کی مدت فروری 2021 میں ختم ہو گئی تھی، الیکشن چھ ماہ کے اندر ہونے چاہیے تھے لیکن الیکشن کمیشن انتخابات کرانے میں ناکام رہا۔

واضح رہے کہ 10 جولائی کو اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 ستمبر کو اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرادی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024