• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈپٹی کمشنر پنجگور کا قتل، غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت 4 لیویز اہلکار برطرف

شائع August 19, 2024
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام اہلکاروں کو سزا بھی دی جاسکتی ہے — فائل فوٹو
تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام اہلکاروں کو سزا بھی دی جاسکتی ہے — فائل فوٹو

ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت سامنے آگئی اور ڈائریکٹر جنرل لیویز نے فرائض میں غفلت پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کو برطرف کردیا۔

اہلکاروں کی برطرفی کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

برطرف اہلکاروں میں ایس ایچ او اویس خان، سپاہی اعجاز احمد، شعیب احمد اور عبدالظاہر شامل ہیں۔

تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تمام اہلکاروں کو سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

کارروائی بلوچستان حکومت کی ہدایت پر کی جارہی ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر اہلکاروں کو بھی برطرف کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ 12 اگست کو بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ضلعی چیئرمین پنجگور اور رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی عبدالمالک بھی زخمی ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024