• KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm
  • KHI: Maghrib 6:39pm Isha 7:56pm
  • LHR: Maghrib 6:12pm Isha 7:34pm
  • ISB: Maghrib 6:18pm Isha 7:43pm

میری پیدائش کے وقت والد 50 سال کے ہوچکے تھے، کومل عزیز خان

شائع August 19, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف ماڈل، اداکارہ و کاروباری خاتون کومل عزیز خان نے انکشاف کیا ہے کہ جس وقت وہ پیدا ہوئیں، اس وقت تک ان کے والد کی عمر 50 سال ہو چکی تھی اور ان کی پیدائش بہت منتوں اور مرادوں کے بعد ہوئی تھی۔

کومل عزیز خان حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے والد سے متعلق کھل کر بات کی۔

ان کی جانب سے والد سے متعلق کی جانے والی باتوں کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ اپنی پیدائش پر بھی بات کرتی دکھائی دیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد بڑی عمر تک اپنی والدہ کی خدمت کرتے رہے تھے، جب ان کی والدہ انتقال کر گئیں تو ان کے والد نے شادی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد 8 سال قبل انتقال کر گئے لیکن آج بھی وہ ان کے ساتھ ہیں، وہ اپنے والد سے انتہائی محبت اور انسیت رکھتی تھیں۔

ان کے مطابق انہیں والدہ سے تو ڈر لگتا تھا لیکن وہ اپنے والد سے کبھی نہیں ڈرتی تھیں، ان کے والد حساس طبیعت کے مالک تھے، وہ ماں سے زیادہ ان کا خیال رکھتے تھے۔

کومل عزیز نے بتایا کہ ان کے والد بینک میں ملازمت کرتے تھے اور جب وہ پیدا ہوئیں تو انتہائی کمزور تھیں، اس لیےان کے والد ہر وقت اس سوچ میں رہتے تھے کہ وہ بیٹی کو کیاں کھلائیں کہ وہ صحند ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ان کے والد دوپہر کے وقت بینک سے فون کرکے ان کی والدہ کو ہدایات دیتے کہ بیٹی کو انگور کو رس نکال کر بپلاؤ یا کچھ اور کھلاؤ۔

انہوں نے ایک واقعہ بتایا کہ جب ان کی سالگرہ منائی جا رہی تھی تو اس دوران انہوں نے کچن میں رکھے غبارے اٹھانا چاہے تو ان کے اوپر گرم چائے گر گئی اور وہ جل گئیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے اوپر چائے گرنے کے بعد ان کی والدہ نے ان کے کپڑے اتار کر انہیں ٹھنڈے پانی میں نہلایا اور پھر ایئر کنڈیشنڈ کے سامنے بٹھا دیا لیکن ان کے والد انہیں جلتا دیکھ کر بے ہوش ہوگئے۔

کومل عزیز نے بتایا کہ ان کے والد نے زائد العمری میں 45 سال کی عمر میں شادی کی، جس کے بعد اگلے پانچ سال تک انہیں اولاد نہیں ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے والدین منتیں اور مرادیں کرتے رہے، جس کے بعد وہ پیدا ہوئیں اور ان کے بعد ایک اور بہن بھی پیدا ہوئیں۔

ان کے مطابق والد دونوں بہنوں سے شدید محبت کرتے تھے، وہ ان کے ساتھ کھیلتے تھے، ان کے والد جیسا پاکستان میں کوئی والد نہیں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 12 ستمبر 2024
کارٹون : 11 ستمبر 2024