• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

’آپ کو بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا‘، حرا مانی کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردعمل

شائع August 18, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ/ آن لائن
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ/ آن لائن

پاکستانی اداکارہ حرا مانی کی انسٹاگرام ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے، اداکارہ ساڑھی پہنے قراقرم ہائی وے پر پاسو کونز پر موجود تھیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں وہ گلابی رنگ کی ساڑھی پہنے موجود تھیں اور سڑک کے بیچ ہی میں چہل قدمی کرتی اور پوز دیتی دکھائی دیں۔

دراز قد پہاڑوں کے ساتھ عقب میں چلتے گانے کے ساتھ اداکارہ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ ضرور کیا۔

تاہم اس پر انسٹاگرام صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، کوئی اداکارہ کی تعریف کرتا دکھائی دے رہا ہے، تو کوئی ان پر تنقید کے نشتر برساتا دکھائی دیا۔

ایک صارفہ نے لکھا کہ ساڑھی کے ساتھ یہ احساس سب سے بہترین ہے، جبکہ ایک صارفہ نے اداکارہ کو حسین قرار دے دیا ہے، جس پر حرا مانی نے خوشی کا اظہار کیا۔

ایک صارفہ نے حرا مانی کو ’پاکستان کی کرینہ‘ قرار دے دیا ہے، جبکہ ساتھ ہی لکھا کہ خوبصورتی یہیں موجود ہے، اپنی کرش بھی قرار دے دیا ہے۔

دیگر صارفین کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے، جنہوں نے اداکارہ کو کیوٹ قرار دیا، اداکارہ کے پہاڑی علاقے میں ساڑھی پہننے پر انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا گیا۔

جبکہ ایک صارفہ نے حرا مانی کی ویڈیو پر تنقید کرنے والوں سے متعلق کہا کہ اداکارہ کیوٹ اور خوش ہیں، لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے، اسی لیے کمنٹس کرتے ہیں، ساتھ ہی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو بلاک کردو۔

تاہم ایک صارفہ نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ اسے کوئی بالی وُڈ بھیج دو بس، عائشہ خان نامی صارفہ نے لکھا کہ اداکارہ عائزہ خان بھی جاتی ہیں، مگر وہ ایسے ملبوسات نہیں پہنتیں، جبکہ صارفہ نے اداکارہ کو ’پاکستانی عرفی جاوید‘ قرار دے دیا ہے۔

ایک صارفہ نے سوال کیا کہ ’ایسی جگہ پر کون ساڑھی پہنتا ہے‘؟ ایک اور صارف نے لکھا کہ میڈم، یہ گلگلت بلتستان ہے، یہاں اچھے بھلے لوگ رہتے ہیں، آپ سے اچھا فیشن تو ہنزہ کی لڑکیاں کرتی ہیں کیوں لوگوں کو ہنساتی ہیں آپ؟

ایک صارفہ نے لکھا کہ پہلے مجھے اداکارہ بے حد خوبصورت لگتی تھیں تاہم اب صارفہ کے مطابق اداکارہ انہیں پسند نہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ آپ باصلاحیت ہیں، آپ کو اس قسم کی ویڈیوز بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک اور صارفہ نے لکھا کہ انہیں بھارت میں پیدا ہونا چاہیے تھا، کہاں پاکستانی ثقافت میں پیدا ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024