• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

نائیجیریا: میڈیکل کے 20 طلبا اغوا، تاوان کا مطالبہ

شائع August 18, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پولیس اور یونیورسٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مشرقی نائیجیریا میں ایک سالانہ کنونشن کے لیے جاتے ہوئے 20 میڈیکل طلبا کو اغوا کر لیا گیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق فیڈریشن آف کیتھولک میڈیکل اینڈ ڈینٹل اسٹوڈنٹس نے ہفتے کو جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ طلبا اینوگو شہر میں کنونشن کے لیے جا رہے تھے جب انہیں جمعرات کی شام اغوا کر لیا گیا۔

نائیجیرین میڈیکل اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل فارچون اولے نے بتایا کہ میدوگوری اور جوس یونیورسٹیوں کے 20 طلبا اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر کو اغوا کر لیا گیا ہے اور ان کی رہائی کے بدلے تاوان کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ان طالب علموں کو اینوگو سے 150 کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر واقع اوٹکپو قصبے کے قریب سڑک پر اغوا کیا گیا جہاں تواتر سے ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

اس اغوا کی تصدیق بینو اسٹیٹ کی پولیس کے تعلقات عامہ کی افسر کیتھرین اینی نے بھی کردی۔

یاد رہے کہ نائیجیریا کو شدید معاشی بحران کی وجہ سے اغوا کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ کا سامنا ہے جو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جرائم کی طرف دھکیل رہا ہے۔

لیکن سرکاری اعداد و شمار ناقابل اعتبار ہیں کیونکہ بہت سے کیسز رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔

2022 میں اغوا کاروں کی ادائیگی پر پابندی کے لیے ایک قانون منظور کیا گیا تھا لیکن بہت سے خاندانوں کا کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے پاس تاوان کی ادائیگی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

نائیجیرین کنسلٹنسی فرم ایس بی ایم انٹیلی جنس نے کہا کہ اس نے مئی 2023 اور جنوری 2024 میں صدر بولا احمد ٹینوبو کے اقتدار میں آنے کے درمیان 4 ہزار 777 کیسز ریکارڈ کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024