غیرملکی قرضوں کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا ہوگا، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیر خزانہ نے اسلام آباد میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے عالمی اعتماد بڑھے گا اور بانڈز کی عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی ویلیو بھی بہتر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اب عالمی بانڈز مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی تیاری کر رہا ہے، امید ہے کہ پاکستان الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرنے والا ملک بن سکے گا۔
محمد اورنگزیب نے واضح کیا کہ غیر ملکی قرضے لینے کے بجائے پاکستان کو سرمایہ کاری کی منزل بنانا پڑے گا۔